28.6 C
Islamabad

سینیٹر مشتاق احمد 9 اکتوبر کو وطن واپس آجائیں گے ، وزارت خارجہ نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سینیٹر مشتاق احمد 9 اکتوبر کو وطن واپس آجائیں گے ، وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ ایکس‘‘ پر اپنی پوسٹ کے ذریعے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے مطلع کیا کہ ملائیشیا سے اسلام آباد واپسی پر انہوں نے اردن میں تعینات پاکستان کے سفیر کے ذریعے سابق سینیٹر مشتاق احمد سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

سینیٹر مشتاق بخیر و عافیت ہیں اور انکے حوصلے بلند ہیں۔ نائب وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچانے کی غرض سے غزہ کا محاصرہ توڑنے اور عالمی صمود فلوٹیلا میں شرکت پر سینیٹر مشتاق کے حوصلے، جرات اور عزم کو سراہا ۔ سینیٹر مشتاق نے ایک دوست یورپی ملک کے سفارتی مشن کے ذریعے اُن سے رابطہ قائم کرنے اور اردن میں قیام و تحفظ کے دوران پاکستان کے سفارتخانے کی مکمل معاونت اور تعاون پر وزارتِ خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ وہ 9 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے اس سلسلے میں وزارت خارجہ نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین