34.4 C
Islamabad

فیڈرل بورڈ نے نئی گریڈنگ پالیسی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے حالیہ اجلاس کے فیصلے کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کے لیے نئی گریڈنگ پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی پالیسی 2026 کے امتحانات سے نافذ العمل ہو گی۔

فیڈرل بورڈ کے مطابق، یہ نئی گریڈنگ SSC-I (نہم) اور HSSC-I (گیارہویں جماعت) کے سال 2026 کے امتحانات سے لاگو ہو گی جبکہ SSC-II (دہم) اور HSSC-II (بارہویں جماعت) کے لیے یہ پالیسی 2027 کے پہلے سالانہ امتحانات میں نافذ ہو گی۔

گریڈنگ پالیسی کے تحت 96 سے 100 فیصد نمبرز حاصل کرنے والوں کو "A++ (غیر معمولی)”، 91 سے 95 فیصد کو "A+ (بے مثال)”، جبکہ 86 سے 90 فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلباء کو "A ” کا درجہ دیا جائے گا۔ اسی طرح 81 سے 85 فیصد والے "B++ (بہترین)”، 76 سے 80 فیصد والے "B+ (بہت اچھا)”، اور 71 سے 75 فیصد والے "B (اچھا)” گریڈ کے مستحق ہوں گے۔ گریڈ "C+” اُن طلباء کو دیا جائے گا .

جن کے نمبر 61 سے 70 فیصد ہوں گے، "C” اُنہیں جو 51 سے 60 فیصد حاصل کریں، اور "D” اُن طلباء کو دیا جائے گا جن کے نمبر 40 سے 50 فیصد کے درمیان ہوں گے۔ 40 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے طلباء کو "U (غیر گریڈ شدہ)” تصور کیا جائے گا، اور ایسے طلباء اگر دیگر مضامین میں کامیاب ہوں تو انہیں غیر گریڈ شدہ مضمون میں دوبارہ امتحان دینے کا موقع دیا جائے گا۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی گریڈنگ پالیسی کا مقصد تعلیمی کارکردگی کو بہتر انداز میں جانچنا اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین