26.7 C
Islamabad

کویت کی سیکورٹی پاکستان کی قومی سلامتی کا لازمی جزو ہے, سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال

پاکستان مکمل طور پر کویت کی خودمختاری اور سلامتی کو سپورٹ کرتا ہے,سفیر پاکستان
کویت: رپورٹ: محمد عمر
کویت میں پاکستان کے سفیر  ڈاکٹر ظفر اقبال نے گذشتہ روز بیان پیلس میں امیری دیوان کے امور کے وزیر شیخ حمد جابر العلی الصباح اور ولی عہد کے دیوان کے سربراہ شیخ ثامر جابر الاحمد الصباح سے ملاقات کی،

پاکستانی سفارت خانہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس موقعہ پر دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات اور دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

دریں اثناء سفارت خانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک دوسری رپورٹ کے مطابق سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال نے ایک اخباری انٹرویو میں کہا ہے کہ کویت کی سلامتی، ہماری قومی سلامتی کا لازمی جزو ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے تعلقات محض سفارتی سطح تک محدود نہیں بلکہ یہ تاریخی اور روحانی نوعیت کے ہیں جس کے ساتھ خون اور قربانیاں بھی شامل ہیں، پاکستان مکمل طور پر کویت کی خودمختاری اور سلامتی کو سپورٹ کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین