گلگت بلتستان پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان کو ساتھوں سمیت گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ سے گرفتار کرنے کے بعد صوبہ بدر کردیا ہے جب کہ پارٹی قیادت نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے پری پول ریگنگ قرار دے دیا ہے۔جمعے کو پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر خان گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے تھے کہ انہیں ہنزہ کے مقام پر حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ اراکینِ قومی اسمبلی سلیم الرحمان، سید محبوب شاہ، ڈاکٹر امجد علی خان اور ایم پی اے نعیم خان کو بھی جنید اکبر کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔گرفتاری کے موقع پر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا گیا کہ ان کے پاس این او سی موجود نہیں، اس لیے وہ گلگت سے واپس چلے جائیں، جس پر انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں؟دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر اور اراکینِ قومی اسمبلی سلیم الرحمان، سید محبوب شاہ ڈاکٹر امجد علی خان اور ایم پی اے نعیم خان اور نائب صدر نواز خان کو گلگت بلتستان سے صوبہ بدر کر دیا گیا
