37.1 C
Islamabad

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا حکم دے دیا ہے ۔ جمعہ کے روز وفاقی حکومت کی جانب سے 22 روپے فی لیٹر کمی کے بعد اب پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 78 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 380 روپے 78 پیسے ہوجائے گی تاہم پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔اس سے قبل حکومت نے 15 مئی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بالترتیب 409 روپے 78 پیسے اور 409 روپے 58 پیسے مقرر کردی گئی تھی

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین