34.4 C
Islamabad

عید قربان پر وفاقی دارالحکومت میں ڈیڑھ لاکھ جانور ذبح ہوئے،2511 ٹن آلائشیں تلف ہوئیں۔سی ڈی۔اے

اسلام آباد:

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر عید الاضحی کے موقع پر اسلام آباد شہر کی صفائی و ستھرائی کیلئے بھرپور اقدامات کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق، عید الاضحی کے پہلے دو روز میں اسلام آباد شہر میں کل 2511.032 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں۔ مجموعی طور پر اسلام آباد میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد چھوٹے اور بڑے جانور قربان کئے گئے۔ عید الاضحی کے پہلے روز 65,000 سے زائد چھوٹے اور 44,000 سے زائد بڑے جانور قربان جبکہ 1807.868 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں۔ اسی طرح عید کے دوسرے روز 23,000 سے زائد چھوٹے اور 17,000 سے زائد بڑے جانور قربان جبکہ 703.164 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں۔ صفائی آپریشن کی نگرانی سی ڈی اے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور آئی سی ٹی انتظامیہ کے افسران نے خود فیلڈ میں موجود رہ کرکی۔ آپریشن کی نگرانی کیلئے مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد سیف سٹی میں قائم کیا گیا۔

صفائی و ستھرائی کے آپریشن میں 2000 سے زائد عملہ اور 200 سے زائد جدید گاڑیاں و مشینری نے حصہ لیا جبکہ آلائشوں کو تلف کرنے کیلئے 89 مقامات پر 151 گڑھے کھودے گئے۔ اسی طرح ماحول کو صاف رکھنے اور بدبو کے خاتمے کیلئے عرق گلاب، فنائل، پانی اور چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر عید الاضحی کے تیسرے روز بھی صفائی آپریشن جاری رہا۔ شہریوں نے صفائی آپریشن کیلئے سی ڈی اے کے اقدامات کو سراہا۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے کہا کہ اسلام آباد شہر کو صاف و ستھرا اور زیرو ویسٹ سٹی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین