34.4 C
Islamabad

امریکہ ایران متوقع معاہدہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوگئیں

ایران امریکا معاہدےکی خبروں کیساتھ ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت گر کر 93.7 فی بیرل ہوگئی۔اس کےعلاوہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 88.9فی بیرل ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ مربن آئل کی قیمت کم ہو کر 93.3 ڈالرز فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔واضح رہے کہ امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات شروع کرنے کے لیے 60 روزہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر اتفاق ہو گیا۔امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال اس کی حتمی منظوری نہیں دی۔
ویب سائٹ کے مطابق اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑی سفارتی پیشرفت ہوگی تاہم ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق ٹرمپ کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مزید سخت اور تفصیلی مذاکرات درکار ہوں گے۔

مزیداسی طرح کی
Related

ہفتہ وار بازار چوروں کا مسکن شہری موٹرسائیکل سے محروم

اسلام آباد  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہفتہ وار چوروں...

وزیراعظم شہباز شریف کا ایران امریکہ مذاکرات کامیاب ہونے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکا اور ایران...

اتوار کو ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ ہوجائے گا ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ...

تازہ ترین