38.1 C
Islamabad

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، وزیر داخلہ سکندرمومنی بھی موجود تھے۔ تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق محسن نقوی نے ایرانی صدارتی محل میں تین گھنٹے گزارے۔
ایرانی صدر نے کہا اسلامی ممالک جتنے زیادہ متحد ہوں گے، تسلط کی خواہشمند طاقتوں کی جانب سے بیرونی جارحیت کے امکانات اتنے ہی کم ہوں گے۔انھوں نے خطے کے ممالک خصوصاً ایران کے ہمسایہ ممالک پر زور دیا وہ اتحاد اور باہمی تعاون کو فروغ دیں تاکہ خطے سے باہر کی طاقتوں کی کسی بھی جارحیت کو ناکام بنایا جا سکے۔قبل ازیں محسن نقوی نے ایرانی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی ہے۔محسن نقوی کا یہ دوران ایران اور امریکہ میں ڈیڈلاک ختم کرنیکی کوششوں کا حصہ ہے۔ باقر قالیباف نے کہا حالیہ جنگ کے دوران پاکستان کی حمایت اور تعاون کو سراہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہونا چاہئے، حالیہ واقعات سے ظاہر ہے کہ خطے میں امریکی موجودگی سیکیورٹی کے فقدان کی وجہ ہے۔
خطے میں امریکی موجودگی سکیورٹی کو نقصان پہنچانے کا راستہ ہموارکرتی ہے۔ خطے کے ممالک کو اعتماد اور تعاون کے ذریعے سیاسی اور سکیورٹی تعاون کا راستہ ہموار کرنا چاہیے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق مذاکرات کیلئے ایران کی تجویز کے جواب میں امریکہ نے پانچ شرائط عائد کی ہیں۔ جو اس طرح ہیں امریکہ کی جانب سے ایران کو جنگی ہرجانہ ادا نہیں کیا جائے گا، 400 کلو گرام افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے کیا جائیگا، صرف ایک ایرانی جوہری تنصیب برقرار رہے گی، ایران کے منجمد اثاثوں کا 25 فیصد بھی نہیں دیا جائے گا

مزیداسی طرح کی
Related

امریکہ کے دو جنگی طیارے ای 18 گراؤلر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے

امریکی ریاست آئیڈاہو میں منعقدہ گن فائٹرز ائیر شو...

ذوالج کا چاند نظر آگیا عیدالاضحٰی 27 مئی کو ہوگی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عیدالاضحیٰ کا چاند نظر...

تازہ ترین