38.1 C
Islamabad

امریکہ کے دو جنگی طیارے ای 18 گراؤلر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے

امریکی ریاست آئیڈاہو میں منعقدہ گن فائٹرز ائیر شو کے دوران فضاؤں میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب دو امریکی جنگی طیارے دورانِ پرواز آپس میں ٹکرا گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ماؤنٹین ہوم ایئر فورس بیس کے قریب پیش آیا جس کے بعد پورے بیس کو فوری طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیارپورٹس کے مطابق دونوں طیارے امریکی فضائیہ کے جدید اے ای-18 جی گراؤلر جنگی طیارے تھے جو ائیر شو کے دوران فضائی مظاہرہ کر رہے تھے کہ اچانک فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تصادم کے فوراً بعد آسمان پر دھوئیں کے بادل چھا گئے جبکہ جائے وقوعہ پر خوف و ہراس پھیل گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق دونوں طیاروں میں سوار تمام چار اہلکار محفوظ رہے اور بروقت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔حادثے کے بعدریسکیو اور ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں جبکہ ایئر فورس حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ماؤنٹین ہوم ایئر فورس بیس کے ترجمان نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، وزیر داخلہ سکندرمومنی بھی...

ذوالج کا چاند نظر آگیا عیدالاضحٰی 27 مئی کو ہوگی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عیدالاضحیٰ کا چاند نظر...

تازہ ترین