23.8 C
Islamabad

سی ڈی اے، ممبر اسٹیٹ کا ایکشن، نو ماہ سے دبائی گئی درجنوں پلاٹس کی فائلیں ایڈیشنل ڈائریکٹر سے برآمد

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)سی ڈی اے میں ممبر اسٹیٹ زمان وٹو کا شعبہ لینڈ آپریشن کلین شروع پہلے دن ایڈیشنل ڈائریکٹر کی جانب سے این ڈی سی کے لیئے 9 ماہ سے دبائی گئی 50 فائلیں برآمد ہوگئیں بغیر وجہ دبائی گئی درجنوں فائلوں کے ذمہ داران ایڈیشنل ڈائریکٹر، اسٹیٹ مینجمنٹ آفیسرز اور ڈیلنگ اسسٹنٹس کے خلاف انضباطی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ممبر اسٹیٹ نے سی ڈی اے کے بدنام زمانہ شعبہ لینڈ و بحالیات میں آپریشن کلین اپ شروع کردیا ہے گزشتہ روز ممبر اسٹیٹ نے لینڈ کے شعبے میں تعینات ایڈیشنل ڈائریکٹر کی جانب سے پلاٹوں کی این ڈی سیز کو بلاجواز روکنے اور لوگوں کو بیجا تنگ کرنے سمیت دیگر شکایات کا فزیکل آڈٹ شروع کردیا ہے ممبر اسٹیٹ زمان وٹو نے جون 2025 میں پلاٹوں کی ٹرانسفرز کے لیئے جمع کروائی گئی درخواستوں کا جائزہ لیا ڈائریکٹر جنرل اسٹیٹ نے ممبر کو ریکارڈ پیش کیا کہ جون میں آئی 50 درخواستیں ڈسپوز نہیں ہوئیں ایڈیشنل ڈائریکٹر نے کہا کہ درخواستیں دیگر شعبوں کو ارسال کی گئی ہیں تاحال واپس نہیں آئی تاہم انکوائری کروائی گئی تو پچاس میں 47 درخواستیں ایڈیشنل ڈائریکٹر دونوں ای ایم اوز طیب اور یاسر اور ڈیلنگ اسسٹنٹ کے ریکارڈ میں موجود پائی گئیں جو نو ماہ سے روکی گئیں اور لوگوں سے مبینہ طور پیسے نہ دئیے جانے پر اعتراضات لگائے گئے ممبر اسٹیٹ نے متعلقہ افسران و اہلکاروں کی غلط بیانی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف انضباطی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے واضح رہے گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کراچی میں سرمایہ کاروں کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی ڈی اے کا لینڈ ڈیپارٹمنٹ ان سے بھی 10 لاکھ وصول کرکہ کام کرے گا جس کے بعد نئے چیئرمین سی ڈی اے نے اس معاملے پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس قسم کی کرپشن میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے اور یومیہ بنیادوں پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے لو گوں کی شکایات کو موقع پر حل کروایا جارہا ہے پراپرٹی مینول میں اصلاحات لائی جارہی ہیں تاکہ کرپشن زدہ ماحول میں سی ڈی اے پر لوگوں اور کاروباری حضرات کا اعتماد بحال کیا جاسکے ۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین