23.8 C
Islamabad

پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ۔ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان، اس کے وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا: ’پاکستان اور اس کے عظیم وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ، یہ دونوں شاندار شخصیات ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ کی ہے، جس میں انھوں نے آبنائے ہرز کھولنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔انھوں نے لکھا کہ ’ایران نے ابھی اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور مکمل آمدورفت کے لیے تیار ہے۔ شکریہ!‘

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹروتھ سوشل پر ایک اور فالو اَپ پوسٹ سامنے آئی ، جس میں انھوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز ’مکمل طور پر کھلی ہے اور کاروبار کے لیے تیار ہے‘۔انھوں نے مزید لکھا کہ ’لیکن ایران کے حوالے سے بحری ناکہ بندی پوری طاقت اور مؤثر انداز میں برقرار رہے گی اور یہ اسی وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران کے ساتھ ہمارا لین دین 100 فیصد مکمل نہیں ہو جاتا۔‘امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’یہ عمل بہت تیزی سے مکمل ہونا چاہیے کیونکہ زیادہ تر نکات پہلے ہی طے پا چکے ہیں۔ اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین