27.7 C
Islamabad

پاکستان اور چین کا مشرق وسطی میں امن کے لیے 5 نکاتی منصوبہ پیش

پاکستان اور چین نے بیجنگ میں ملاقات کے بعد مشرقِ وسطیٰ اور خلیج میں امن و استحکام کے لیے پانچ نکات پر مبنی منصوبہ پیش کیا ہے، جس میں فوری جنگ بندی، پرامن مذاکرات، شہریوں کی حفاظت، سمندری راستوں کی سلامتی اور اقوام متحدہ کے قوانین کی بالادستی شامل ہے۔ دونوں ملکوں نے کشیدگی کم کرنے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ژی اور پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بیجنگ میں ملاقات کی، جس میں خلیج اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ پانچ نکاتی اقدام متعارف کرائے گئے۔ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، دونوں ممالک نے فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے اس کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے اور انسانی جانوں کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور چین نے جنگ سے متاثرہ تمام علاقوں تک انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ متاثرہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ دونوں ملکوں نے ایران اور خلیجی ریاستوں کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، قومی آزادی اور سلامتی کا تحفظ نہایت ضروری قرار دیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین