19.6 C
Islamabad

اسرائیل مشرق وسطی کے چند ممالک کے ساتھ ایران مخالف اتحاد بنارہا ہے۔نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل مشرقِ وسطیٰ کے چند اہم ممالک کے ساتھ مل کر ایران مخالف اتحاد قائم کرنے جارہا ہے، جس میں ممکنہ طور پر مشترکہ فوجی اقدامات بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے منگل کی شب ایک ریکارڈ شدہ خطاب میں کہا کہ اسرائیل نے ایران کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران برسوں سے خطے پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرتا رہا تاہم اسرائیل نے حالیہ جنگ میں اس کے اثر و رسوخ کو کمزور کر دیا ہے۔نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ایران کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے نئے اتحاد تشکیل دیے جا رہے ہیں، جن میں خطے کے اہم ممالک بھی شامل ہوں گے تاہم انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ جلد ہی ان نئے علاقائی اتحادوں سے متعلق مزید تفصیلات سامنے لائی جا سکیں گی

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین