17.1 C
Islamabad

ایران کا حملہ یوای اے میں یوکرینی اینٹی ڈرون سسٹم ڈپو تباہ

ایران نے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں یوکرین کے اینٹی ڈرون سسٹم کے ڈپو کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اس ڈپو کو امریکی افواج کی مدد کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے ہفتے کے روز بیان میں کہا ہے کہ دبئی میں امریکی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے دوران اس ڈپو کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں یوکرین کے اینٹی ڈرون سسٹمز موجود تھے۔پاسدارانِ انقلاب کے مطابق حملے کے نتیجے میں گودام مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جب کہ موقع پر موجود 21 یوکرینی اہلکاروں کی ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ کارروائی پاسدارانِ انقلاب کی فضائی اور بحری فورس نے مشترکہ طور پر انجام دی۔یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی متحدہ عرب امارات کے دورے پر موجود ہیں۔ہفتے کے روز یوکرینی صدر نے اماراتی ہم منصب شیخ محمد بن زید النہیان سے ابوظہبی میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔یوکرین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں یو اے ای میں موجود یوکرینی فوجی ماہرین کی جانب سے ایرانی ڈرونز کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کو سراہا گیا۔دونوں رہنماؤں نے متحدہ عرب امارات اور وسیع خطے کی سکیورٹی صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگو کی، جس میں آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور اس کے عالمی تیل مارکیٹ پر ممکنہ اثرات بھی زیرِ غور آئے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین