ایدھی کا آبپارہ میں35 سال سے قائم کنٹرول روم ضلعی انتظامیہ نے سیل کردیا ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایدھی سینٹر کا آبپارہ میں صرف کنٹرول روم قائم ہے جو سی ڈی اے کی ملکیتی جگہ پر بنایا گیا ہے،
ایدھی کے ساتھ 1990 میں دس سالہ معاہدہ کیا گیا 2000 میں معاہدہ ختم ہونے کے بعد ایدھی انتظامیہ کو جگہ خالی کرنے کے لیے کہا گیا26 سال سے ایدھی انتظامیہ کو جگہ خالی کرنے کے متعدد نوٹسز بھی دئیے گئے
ایدھی سینٹر کو ایچ 8 میں حکومت کی جانب سے جگہ دی گئی ہےرمضان سے قبل ایدھی انتظامیہ نے دو ماہ کی مہلت مانگی عید کے بعد کنٹرول روم ایچ ایٹ میں شفٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی انتظامیہ کی جانب سے جگہ خالی کروانے کے لیے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس پر کاروائی عمل میں لائی گئی
