27.1 C
Islamabad

کرکٹ ورلڈ کپ، انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں نیپال کو چھ رنز سے ہرا دیا

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپ سیٹ ہوتے ہوتے رہ گیا، میگا ایونٹ کے پانچویں میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو 4 رنز سے شکست دے کر پہلی فتح اپنے نام کرلی۔

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ سی کے میچ میں انگلینڈ نے اپنے افتتاحی میچ میں نیپال کے خلاف جیکب بیتھل اور کپتان ہیری بروک کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے، 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم بھرپور مقابلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز تک ہی پہنچ سکی۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور اوپنر فل سالٹ دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر صرف ایک رن بنا کر شیر مالا کا شکار بن گئے۔

اس کے بعد وکٹ کیپر بیٹر جوس بٹلر اور جیکب بیتھل نے تیزی سے رنز بناتے ہوئے اننگز کو سہارا دیا لیکن نندن یادو نے جوز بٹلر کو 26 رنز پر آؤٹ کر دیا جس کے بعد انگلینڈ کا اسکور 4.3 اوورز میں 43 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہو گیا۔ انگلینڈ پر دباؤ اس وقت مزید بڑھ گیا جب ٹام بینٹن بھی سندیپ لامیچانی کی گیند پر صرف دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔مشکل صورت حال میں جیکب بیتھل اور کپتان ہیری بروک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور چوتھی وکٹ پر 71 رنز کی شراکت قائم کی۔ بیتھل نے اپنی تیسری ٹی 20 انٹرنیشنل نصف سنچری مکمل کی اور 35 گیندوں پر 55 رنز بنا کر دیپندرا سنگھ ایری کا شکار ہوئے جب کہ سیم کرن بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 2 رنز بنا کر دیپندرا سنگھ ایری کا شکار بن گئے۔اس کے بعد کپتان ہیری بروک نے شاندار بیٹنگ جاری رکھی اور اپنی چھٹی ٹی 20 انٹرنیشنل نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 150 سے آگے بڑھایا، وہ 32 گیندوں پر 53 رنز بنا کر نندن یادو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔اننگز کے اختتام پر ول جیکس نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 18 گیندوں پر 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ جوفرا آرچر ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔نیپال کی طرف سے دپیندرا سنگھ ایری اور نندن یادیو نے 2، 2، شیر ملا اور سندیپ لامیچانے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس طرح انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بناسکی اور یوں نیپال کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف ملا۔انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم نے خوب مقابلہ کیا اور انگلش ٹیم کے چھکے چھڑادیے۔ نیپالی بلے بازوں نے جم کر بیٹنگ کی اور ہدف حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ آخری گیند پر چھکا لگا کر اپ سیٹ نہ کر سکے۔آخری اوور میں جب نیپال کو جیت کے لیے 10 رنز درکار تھے اور بظاہر بڑا چیلنج نظر نہیں آ رہا تھا تاہم انگلش بولر سیم کرن نے تجربہ کار بولر کے طور پر زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا اور نیپال کی ٹیم آخری اوور میں صرف 5 رنز بناسکی۔نیپال کی جانب سے دیپندر سنگھ ایری 44 اور روہت پاوڈیل 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، کوشال بھرٹیل نے 29 اور آصف شیخ نے سات رنز بنائے جب کہ لوکیش بام 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاؤسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ سیم کرن، جوفرا آرچر اور لیوک ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس طرح نیپال کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز ہی بناسکی اور یوں انگلینڈ نے یہ میچ صرف 4 رنز سے جیت کر کر میگا ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

 

 

۔

مزیداسی طرح کی
Related

امریکی فضائیہ کا جنگ بندی کے باوجود جنوبی ایران میں بمباری

امریکی میڈیا کے مطابق ا مریکی سینٹرل کمان(سینٹ کام)...

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف وزیر خارجہ کے ہمراہ قطر پہنچ گئے

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر...

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے ۔سعودی عرب

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ نے دعویٰ کیا...

تازہ ترین