27.1 C
Islamabad

طالبان رجیم پورے خطے و عالمی امن کے لیئے خطرہ بن چکا ،آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مشرقی ہمسایہ طالبان رجیم کی مدد کر رہا ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ایک بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بعض ہمسایہ ممالک اپنی سرزمین سے دہشت گرد عناصر کو پاکستان کے خلاف کارروائیوں کی اجازت دے کر جرائم میں شراکت دار بن گئے ہیں، کچھ ممالک ناصرف ان کی براہِ راست مالی معاونت کرتے ہیں بلکہ انہیں تکنیکی اور عسکری ذرائع بھی فراہم کرتے ہیں۔صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم نے ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں جو نائن الیون سے پہلے کے دور سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔صدرِ پاکستان نے حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کرنے پر عالمی رہنماؤں اور ممالک کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں 33 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے

مزیداسی طرح کی
Related

امریکی فضائیہ کا جنگ بندی کے باوجود جنوبی ایران میں بمباری

امریکی میڈیا کے مطابق ا مریکی سینٹرل کمان(سینٹ کام)...

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف وزیر خارجہ کے ہمراہ قطر پہنچ گئے

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر...

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے ۔سعودی عرب

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ نے دعویٰ کیا...

تازہ ترین