34.9 C
Islamabad

یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا اسلام آباد واقعہ کی مذمت

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی مسجد میں عبادت گزاروں پر ہونے والے حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس امر کا اعادہ کیا کہ شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے حملے ناقابلِ قبول ہیں، انہوں نے زور دیا کہ اس حملے کے ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

سیکرٹری جنرل نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کے خلاف کوششوں میں حکومتِ پاکستان اور عوامِ پاکستان کے ساتھ اقوامِ متحدہ کی مکمل یکجہتی کا بھی اعادہ کیا

مزیداسی طرح کی
Related

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین مشترکہ اعلامیہ جاری

عوامی جمہوریہ چین اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان...

امریکی فضائیہ کا جنگ بندی کے باوجود جنوبی ایران میں بمباری

امریکی میڈیا کے مطابق ا مریکی سینٹرل کمان(سینٹ کام)...

تازہ ترین