*
ٹک ٹاکر ندیم مبارک اور رجب بٹ کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کا سیکرٹری داخلہ ایف آئی اے، و دیگر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا جسٹس محمد اعظم خان نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواستگزاران کی جانب سے بیرسٹر راجہ قدیر جنجوعہ اور احدکھوکھرایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور استدعا کی ان کے موکلان کے نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالا جائے عدالت نے سیکرٹری داخلہ،ایف آئی اے کونوٹس جاری کردیے، عدالت نے ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو بھی نوٹس جاری کردیا، عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی،
