26.2 C
Islamabad

قازقستان کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاوس میں استقبالیہ

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیاوزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر محمد شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان مصافحہ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا، تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے قازقستان کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر کو کابینہ ارکان کا تعارف کرایا، صدر قازقستان نے بھی اپنے وفد کو وزیراعظم شہباز شریف کا تعارف کرایا۔بعدازاں صدر قازقستان نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں یادگاری پودا بھی لگایا۔یاد رہے کہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف، وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔گزشتہ روز قازقستان کے صدر کی پاکستان آمد پر نور خان ایئر بیس پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی، پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فضا میں قازقستان کے صدر کو سلامی دی، جنگی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی حفاظتی حصار میں لے لیا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین