25 C
Islamabad

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس کے ساتھ جھگڑنے کی کیس میں سابق صدر بار اور ترجمان پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت منظور کر لی

اسلام آباد(وقائع نگار)انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے وکلاء کیجانب سے پولیس کیساتھ لڑائی جھگڑا کیس میں سابق صدر ہائیکورٹ بارریاست علی آزاد، بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ریاست علی آزاد اور نیاز اللہ نیازی عدالت پیش ہوئے اور ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائرکیں،عدالت نے 5، 5 ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرتے ہوئے دلائل طلب کرلیے اور سماعت 2 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔مذکورہ مقدمہ میں ایمان مزاری اور ہادی علی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں،ملزمان کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

امریکہ نے آج سے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں...

پی ایس ایل سیزن 11 پشاور زلمی دوسری بار چمپین بن گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے...

کانسٹیٹیوشن ایونیو ون عمارت وزیراعظم اور وزیر داخلہ آمنے سامنے

اسلام آباد  کانسٹیٹیوشن ون ایونیو کی عمارت کو خالی کروانے...

تازہ ترین