25 C
Islamabad

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(وقائع نگار)سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخ کیلئے ایف آئی اے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نجف حمید اپنے وکیل میاں علی اشفاق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیاکہ ریکارڈ ریاست کا تھا جس میں ردوبدل کیا گیا، شکایت کنندہ کے ساتھ معاملات طے پا بھی جائیں تو ضمانت نہیں دی جاسکتی، مزید تفتیش کیلئے نجف حمید کی کسٹڈی درکار ہے،پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے استدعا کی کہ نجف حمید کی ضمانت خارج کی جائے، وکیل صفائی میاں علی اشفاق نے کہاکہ وکالتی تاریخ کا انوکھا کیس ہے کہ تفتیشی افیسر شکایت کنندہ ہے،کیس کے اصل شکایت کنندہ نے عدالت میں اپنا بیان دیا تھا کہ اسکے معاملات طے پاگئے ہیں،شکایت کنندہ نے عدالت میں اپنا بیان حلفی بھی جمع کروایا تھا،تفتیشی افیسر کو کیس میں پارٹی کیسے تصور کیا جاسکتا ہے،عدالت ڈی جی ایف آئی کو اور وزارت داخلہ کو تفتیشی افیسر کے خلاف کارروائی کیلئے لکھے،شکایت کنندہ کا اسٹیٹس تبدیل نہیں ہوسکتا جبکہ ایف آئی آر بھی وہی ہو،عدالت نے اپنے حکم میں لکھا تھا کہ شکایت کنندہ نے عدالت میں پیش ہوکر بیان دیا کہ اس کا معاملہ طے پا گیا ہے،عدالتی حکم نامے میں یہ کہا گیا کہ شکایت کنندہ کیس کو مزید نہیں چلانا چاہتا،سولہ سال میں تفتیش نہیں کرسکے تو اب کیا تفتیش کریں گے،اس کیس میں سرکاری زمین کا کیس نہیں ہے،ایف آئے اے نے درخواست میں لکھا ہے کہ انھیں معلوم نہیں تھا ضمانت کا،مگر عدالتی حکم نامے کے مطابق ضمانت کے وقت اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل عدالت میں موجود تھے،عدالتی حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ اے ڈی لیگل نے ضمانت کی مخالفت کی،ایف آئی اے کی ضمانت خارج کرنے کی درخواست کو خارج کیا جائے، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر نجف حمید کی ضمانت خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

امریکہ نے آج سے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں...

پی ایس ایل سیزن 11 پشاور زلمی دوسری بار چمپین بن گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے...

کانسٹیٹیوشن ایونیو ون عمارت وزیراعظم اور وزیر داخلہ آمنے سامنے

اسلام آباد  کانسٹیٹیوشن ون ایونیو کی عمارت کو خالی کروانے...

تازہ ترین