25 C
Islamabad

اسلام آباد بار نے ایمان مزاری کیس کی سماعت کے دوران وکلا کی عدالت سے بیدخل پر تین روزہ سوگ کا اعلان

اسلام آباد( وقائع نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے جوڈیشل کمپلیکس سے ایمان مزاری اور ہادی علی کی پیشی پر وکلاء کو باہر نکالنے کے معاملہ پر تین روزہ ہڑتال اورپولیس کے ضلع کچہری داخلہ پرپابندی کا اعلان کردیا۔بار ایسوسی ایشن کا اجلاس گذشتہ روز صدر نعیم گجر کی زیر صدارت ہوا، جس میں بارعہدیداران اور دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں احاطہ کچہری میں پولیس کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیاکہ اگر کوئی پولیس والا کچہری میں داخلے کی کوشش کرے گا تو سختی سے نمٹا جائے گا، بار ایسوسی ایشن تین روز مکمل ہڑتال کرے گی اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کیجانب سے سوموار کو احتجاج کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہاگیاکہ وکلاء کیجانب سے ڈی سی دفتر سے ملحقہ ایس پی دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

امریکہ نے آج سے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں...

پی ایس ایل سیزن 11 پشاور زلمی دوسری بار چمپین بن گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے...

کانسٹیٹیوشن ایونیو ون عمارت وزیراعظم اور وزیر داخلہ آمنے سامنے

اسلام آباد  کانسٹیٹیوشن ون ایونیو کی عمارت کو خالی کروانے...

تازہ ترین