40.5 C
Islamabad

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں 22 اور 23 جنوری بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد

محکمہ موسمیات کے مطابق مُلک میں 22 اور 23 جنوری کے دوران تیز بارشوں، ژالہ باری اور پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان ہے۔محکمے کے مطابق بلوچستان، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، جبکہ پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ اور مُلک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے سڑکیں بند ہو سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں شام یا رات کے وقت شدید برفباری ہو سکتی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین