24.4 C
Islamabad

لاہور سے 20 کلو سونا لے غائب ہونے سوداگر اسلام آباد سے گرفتار

لاہور کے علاقے اچھرہ سے دکانداروں کا 20 کلو سونا لے کر فرار ہونے والے مرکزی ملزم شیخ وسیم اختر کو پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم متعدد جیولرز سے سونا لے کر فرار ہو گیا تھا اور اس کے خلاف تھانہ اچھرہ میں دس مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس کیس میں تقریباً 20 کلو سونا چوری ہونے کے دعوے سامنے آئے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی مقدار اور مالیت کا تعین تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ہو سکے گا۔

یہ معاملہ دسمبر میں اس وقت سامنے آیا جب لاہور کی معروف جیولری مارکیٹ لطیف سینٹر میں شیخ وسیم نامی سونے کا ایک تاجر مبینہ طور پر دیگر دکانداروں کا سونا لے کر غائب ہو گیا۔اس واقعے پر فیروز پور روڈ پر واقع اس مارکیٹ کے کئی دکانداروں نے پولیس سے رجوع کیا، جس کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں ایک شخص کو ہاتھ میں شاپر اٹھائے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ یہی وہ تاجر ہے جو مبینہ طور پر 20 کلو سونا، جس کی مالیت تقریباً ایک ارب روپے بتائی جا رہی ہے، لے کر غائب ہوا۔لطیف سینٹر لاہور میں سونے کی خرید و فروخت کا ایک بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے، جہاں درجنوں جیولری کی دکانیں قائم ہیں۔

متاثرہ تاجروں کا کہنا تھا کہ وہ کئی دہائیوں سے ملزم کو جانتے تھے اور ان کے درمیان باہمی اعتماد کی بنیاد پر لین دین ہوتا رہا۔ان کے مطابق جیولرز آپس میں گاہکوں کو دکھانے کے لیے ایک دوسرے کی دکانوں سے سونا لیتے دیتے رہتے ہیں اور یہ سب کچھ عموماً تحریری معاہدے کے بغیر اعتماد پر چلتا ہے۔تھانہ اچھرہ کی پولیس نے ابتدائی طور پر احمد صدیقی نامی تاجر کی مدعیت میں ملزم وسیم اختر کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 406 کے تحت مقدمہ درج کیا، جو دھوکہ دہی اور فراڈ سے متعلق ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ...

پاکستان نے عرب امارات کو 2 ارب ڈالر واپس کردئیے

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے ڈپازٹ...

تازہ ترین