21.6 C
Islamabad

سانحہ کراچی مرنے والوں کی تعداد 30 ہوگئی شناخت کے عمل میں دشواری

کراچی کے گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں لگنے والی ہولناک آگ 40 گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل طور پر بجھائی نہ جا سکی۔ درجنوں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تیز کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔

لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو اہلکار متاثرہ عمارت کے اندر داخل ہوچکے ہیں اور جاں بحق افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں اس وقت عمارت کی دوسری منزل پر آپریشن میں مصروف ہیں۔ریسکیو اہلکاروں نے کچھ دیر قبل مزید 15 لاشیں نکال کر سول اسپتال منتقل کردی ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد اب 30 تک پہنچ گئی ہے جبکہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے 18 لاشوں کی شناخت ہونے کی تصدیق کی ہے۔اس سے قبل پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق نے گل پلازہ سانحے کے بعد لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ سے سول اسپتال پہنچ کر بلڈ سیمپل اور دیگر ضروری معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔ڈاکٹر سمعیہ طارق کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال لائی جارہی ہیں، جن کی شناخت کے لیے لاشوں کا پوسٹ مارٹم اور لواحقین کے نمونے حاصل کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاشوں اور لواحقین سے حاصل کردہ نمونے کراچی یونیورسٹی کے ’انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل این بائیولوجیکل سائنسز‘ کو بھیجے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک وقت طلب عمل ہے، جس کے لیے صبر و تحمل سے کام لینا ہوگا تاکہ لاپتہ افراد کی شناخت یقینی بنائی جا سکے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین