21.6 C
Islamabad

جعلی ویزوں کے معاملے میں سول جج کی امریکی سفارت خانے سے گرفتاری نیا رخ اختیار کر گئی

اسلام آباد

امریکی سفارت خانے سے سنیئر سول جج کو حراست میں لینے کا معاملہ،معاملے نئے انکشافات سامنے آگئے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا،کوٹ مومن کے مشہور پیر الشیخ آلا سید سیف الدین المعروف عثمانی گیلانی مرکزی ملزم نکلے،امریکی ویزہ کے لئے 12لوگوں کو جعلی دستاویزت تیار کرا کر دیے،جعلی دستاویزت میں وزرات خارجہ کا بھی لیٹر شامل کیا گیا تھا، متن مقدمہ کے مطابق دوسرا ملزم ربنواز بھی کوٹ مومن کے پیر کے ساتھ ویزہ کاروبار کررہا تھا۔امریکہ میں صوفی ازم کے نام پر ایک کانفرنس کا بھی جعلی لیٹر تیار کرایا گیا تھا۔ ملزمان نے سنئیر سول جج کا بھی ویزہ لگوانے کے لئے جعلی دستاویزت فراہم کئے۔ ملزم پیر عثمان گیلانی نے اپنا بھی امریکہ کا ویزہ لگوا رکھا ہے۔ پیر کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کا کوٹ مومن میں بھی چھاپہ۔ پیر چھاپے سے قبل فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین