40.9 C
Islamabad

وائٹ ہاوس نے ٹرمپ کے منصوبے کے تحت غزہ امن بورڈ کے ناموں کا اعلان کردیا

وائٹ ہاؤس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے تحت غزہ بورڈ کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس نے جمعے کو نام نہاد ’’بورڈ آف پیس‘‘ کے ارکان کے ناموں کا اعلان کیا، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے تحت غزہ کی عارضی حکمرانی کی نگرانی کرے گا۔یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں گزشتہ برس اکتوبر میں نافذ ہونے والی ایک نازک جنگ بندی کے باوجود مہلک تشدد جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق میجر جنرل جیسپر جیفرز کو عالمی استحکام فورس کے کمانڈر مقرر کردیا گیا۔ بورڈ آف پیس میں مارکوروبیو, اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہیں۔ ٹونی بلیئر، مارک روون، اجے بنگا اور رابرٹ گیبریل بھی بورڈ آف پیس میں شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ آریے لائٹ اسٹون اور جوش گرون بام کو بورڈ آف پیس کے لیے سینئر مشیر مقرر کردیا گیا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین