43.2 C
Islamabad

سرگودھا میں ٹرک حادثہ 14 افراد جاں بحق متعدد زخمی

سرگودھا میں شدید دھند کے باعث ایک ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے علاقہ گلہ پور بنگلہ کے قریب پیش آیا جہاں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ایک منی ٹرک خشک نہر میں جا گرا۔ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر 7 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ دیگر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں دوران علاج مزید 7 افراد دم توڑ گئے۔حادثے کے وقت ٹرک میں مجموعی طور پر 23 افراد سوار تھے جو اسلام آباد سے فیصل آباد کسی جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے لیکن شدید دھند کے باعث موٹروے بند ہونے کی وجہ سے ٹرک ڈرائیور نے لوکل روٹ استعمال کیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین