35.5 C
Islamabad

کراچی میں 100 بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والے سیریل ریپسٹ کو گرفتار کرلیا گیا

کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک سیریل ریپسٹ کو گرفتار کیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے 100 سے زائد بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم نے متاثرہ بچوں کی نشاندہی پر کارروائی کی۔ پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزمان میں عمران اور وقاص خان شامل ہیں۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) انویسٹگیشن عثمان سدوزئی کے مطابق 2020 سے 2025 کے دوران سات شکایات پولیس میں رپورٹ ہوئیں، اور تمام کیسز میں ایک ہی شخص کا ڈی این اے ملا، جس سے پولیس بھی چونک گئی۔عثمان سدوزئی نے بتایا کہ متاثرہ تمام بچے 12 سے 13 سال کے ہیں، اور ایک کیس میں بچے کے ساتھ دو سے زائد افراد نے زیادتی کی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے چھ جنوری کو اس تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا تاکہ تحقیقات آگے بڑھائی جا سکیں۔عثمان سدوزئی نے واضح کیا کہ تمام کیسز میں فوری طور پر ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا، اور ثبوتوں کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین