35.5 C
Islamabad

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول منسوخ کردیا

اسلام آباد( وقائع نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات روک دیے گئے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے جاری شیڈول واپس لے لیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق بلدیاتی آرڈیننس کی وجہ سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے 10 جنوری کو اسلام آباد بلدیاتی حکومت ترمیمی آرڈیننس جاری کیا تھا، جس میں وفاقی دارالحکومت میں مقامی حکومت کا ڈھانچہ تبدیل کیا گیا ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹی فکیشن میں بتایا کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کا موڈ بھی تبدیل ہوا ہے، جس کی وجہ سے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کا شیڈول واپس لیا جاتا ہے۔قبل ازیں الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 15 فروری کو بلدیاتی الیکشن شیڈول کا اعلان کیا تھا۔

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین