35.5 C
Islamabad

پنجاب میں سخت سردی ،پاک آسٹریلیا میچوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں ماہ کے آخر میں آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں ہونے والی وائٹ بال سیریز کے اوقات تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق میچز کے اوقات تبدیلی کرنے کے فیصلے کا جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے، موسمی شدت کی وجہ سے اوقات تبدیل کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچز سہہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے، میچز کا ٹاس سہہ پہر ساڑھے 3 بجے ہو گا۔پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیاپہلے شیڈول کے مطابق میچز کا آغاز چھ بجے ہونا تھا اور ٹاس ساڑھے پانچ بجے ہونا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ٹی ٹوئنٹی میچز 29 جنوری، 31 جنوری اور یکم فروری کو ہوں گے۔یہ سیریز آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہم قرار دی جا رہی ہے، ورلڈ کپ میں پاکستان گروپ اے جب کہ آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین