35.5 C
Islamabad

وزیر اعظم نے صحت کارڈ کا اجراء کردیا

اسلام آباد(وقائع نگار) وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ” وزیراعظم صحت کارڈ ” کا اجرا کردیا۔اجراء کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کررہی ہے صحت کی سہولیات شہریوں کا بنیادی حق ہے، اس کارڈ کو متعارف کرانے پر میں وزیر صحت مصطفیٰ کمال، سیکریٹری صحت اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اشرافیہ طبقہ اپنے اور بچوں کے لیے مہنگا ترین علاج کراسکتا ہے مگر عام آدمی جو بڑے مشکل سے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے اگر وہ بیمار ہوجائے تو وہ بغیر علاج ہی اس دنیا سے چلاجاتا ہے، صحت اور علاج کا حق ہر پاکستانی کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر صحت اور ان کی ٹیم تھرڈ پارٹی کے ذریعے علاج کی سہولیات پیش کرے گی اور چیک اینڈ بیلنس رکھے گی۔ صحت ہوگی تو ہر میدان میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین