33.6 C
Islamabad

فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے لیے 50کروڑ شائقین کی درخواستیں موصول

میڈرڈ:

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کو ورلڈ کپ 2026 کیلئے 500 ملین سے زیادہ ٹکٹوں کی درخواستیں موصول ہوگئیں۔فیفا 2026 ورلڈکپ کا آغاز 11 جون کو ہوگا جبکہ اس کا فائنل 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔فیفا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریکارڈ ٹکٹوں کی درخواست ملنا عالمی کھیلوں کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل ہے، 3 میزبان ممالک کے علاوہ سب سے زیادہ درخواستیں جرمنی، انگلینڈ، برازیل، سپین، پرتگال، ارجنٹائن اور کولمبیا سے آئیں۔فٹبال کی عالمی تنظیم کے مطابق سب سے زیادہ درخواستیں 27 جون کو میامی میں کولمبیا اور پرتگال کے درمیان گروپ مرحلے کے میچ کیلئے ملیں۔یاد رہے کہ چھٹے فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی نقاب کشائی 3 جنوری کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں کی گئی تھی۔

مزیداسی طرح کی
Related

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین