کمپٹیشن کمیشن نے ہینو اور مٹسوبشی فوسو کے ٹویوٹا میں انضمام کی منظوری دے دی
اسلام آباد، 15 جنوری: کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے ٹویوٹا موٹر کارپوریشن، ڈائملر ٹرک اے جی، ہینو موٹرز لمیٹڈ اور مٹسوبشی فوسو ٹرک اینڈ بس کارپوریشن پر مشتمل ایک وسیع تر ری اسٹکچرنگ کے تحت ہونے والی ٹرانزیکشن کی منظوری دے دی ہے۔
اس تنظیمِ نو کے تحت، ٹویوٹا موٹر کارپوریشن نے اپنی ذیلی کمپنی ہینو موٹرز لمیٹڈ کے ذریعے مٹسوبشی فوسو ٹرک اینڈ بس کارپوریشن کی مکمل ملکیت حاصل کر لی ہے۔ اسی دوران، ڈائملر ٹرک اے جی نے ایک نئی قائم کردہ ہولڈنگ کمپنی، اے آئی بی لمیٹڈ، میں حصص حاصل کیے ہیں، جس کے ذریعے ہینو اور ایم ایف ٹی بی سی کو مشترکہ طور پر رکھا اور منظم کیا جائے گا۔اس بین الاقوامی ٹرانزیکشن کے تحت قائم ہونے والے ہولڈنگ اسٹرکچر کے تحت ہینو اور ایم ایف ٹی بی سی کے کمرشل گاڑیوں کے کاروبار مشترکہ طور پر منظم کرنا ہے۔کمیشن نے دونوں لین دین کا جائزہ دوران ہینو اور ایم ایف ٹی بی سی کے کمرشل گاڑیوں کے کاروبار میں کچھ حد تک مماثلت سامنے آئی، تاہم کمیشن نے قرار دیا کہ یہ تنظیمِ نو متعلقہ مارکیٹوں میں کسی اجارہ داری رکھنے والی پوزیشن کے قیام کا باعث نہیں بنتی۔ پاکستان میں کمرشل گاڑیوں کا شعبہ میں بدستور مسابقت قائم رہے گی ۔کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے دونوں ٹرانزیکشن کا جائزہ لے کر کمپٹیشن ایکٹ، 2010 اور کمپٹیشن مرجر کنٹرول ریگولیشنز، 2016 کے تحت منظوری دے دی ہے۔
