30.9 C
Islamabad

ایران نے گرفتار مظاہرین کو پھانسی دی تو امریکا کارروائی کرے گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری احتجاج اور مظاہرین کو ممکنہ سزاؤں کے حوالے سے سخت بیان دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی حکام گرفتار مظاہرین کو پھانسی دیتے ہیں تو امریکا کی جانب سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے ساتھ ہی امریکی شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کا مشورہ بھی دیا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ایران چھوڑ دینا برا خیال نہیں ہوگا کیونکہ وہاں کی صورتِحال انتہائی خراب ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ایران میں مبینہ قتل عام کی اطلاعات ہیں اور وہ جلد ہی ہلاکتوں کی درست تعداد معلوم کر لیں گے۔ان کے مطابق ایران میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر امریکا گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور انسانی جانوں کے ضیاع کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں ایرانی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے اور اداروں کا کنٹرول سنبھالنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ محب وطن ایرانیوں کو اپنے حقوق کے لیے کھڑا رہنا چاہیے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ عوام پر ظلم کرنے والوں کے نام یاد رکھے جائیں گے اور انہیں اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔اسی دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ انہوں نے ایرانی عہدیداروں سے تمام طے شدہ ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین