32.1 C
Islamabad

بلاول بھٹو زرداری کی مداخلت حکومت اور پیپلز پارٹی کے اختلافات ختم

اسلام آباد

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پالیمانی پارٹی کے اجلاس کی ورچوئل صدارت کی جس میں صدر کی منظوری کے بغیر آرڈیننس کے اجرا سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ راجہ پرویز اشرف نے ن لیگ سے اختلافات ختم ہونے کی تصدیق کردی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نوید قمر، اعجاز جاکھرانی، شہلا رضا،عبدالقادرپٹیل ، آغا رفیع اللہ،نازبلوچ،نوابزادہ افتخار،پرویزاشرف، شازیہ مری،قاسم گیلانی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں صدر کی منظوری کے بغیر آرڈیننس کے اجرا پر مشاورت کی گئی جبکہ اراکین نے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز سے متعلق شکایات کیں۔ راجہ پرویز اشرف نے پاکستان پیپلزپارٹی اورن لیگ کے اختلاف ختم ہونے کی تصدیق کی۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی یکسوئی کیساتھ سسٹم کے ساتھ کھڑی ہے، پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل انہیں سے پوچھیں وہی بتا سکتیہیں، اتحادی ہیں اتحادی رہیں گیمجھے سسٹم میں تبدیلی نظرنہیں آرہی،حکومت نے آرڈیننس پر ہمارے واک آٹ کا نوٹس لیا،جو اچھی بات ہے، حکمران اتحاد میں مکمل یکجہتی کی فضا ہے، پیپلزپارٹی کا حکومتی اتحاد میں رہنا پاکستان کے مفاد میں ہے، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی مفاد میں فیصلہ کرنے چاہئیں

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین