قطر نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کسی بھی فوجی تصادم کے خطے پر سنگین اور تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے دوحہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی کشیدگی یا عسکری کارروائی کے نتائج خطے اور اس سے باہر کے لیے انتہائی تباہ کن ہوں گے۔قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تصادم سے ہر ممکن طور پر گریز کرنا چاہئے۔واضح رہے ایران میں جاری مظاہروں پر امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ایران کیخلاف مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں جن میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے جبکہ ایران نے صدر ٹرمپ کے بیان پر کہا تھا کہ مذاکرات اور جنگ دونوں کیلئے تیار ہیں
