ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں دو نئی ٹیموں کے اضافے کی گھڑی آن پہنچی
اسلام آباد کا جناح کنونشن سینٹر رنگ برنگی روشنیوں سے چمک اٹھا،پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی بولی لگنے میں چند ہی گھنٹے باقی رہ گئے، دو نئی ٹیموں کے آکشن کی تقریب کے لیے ریہرسلز مکمل کر لی گئیں
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی منفرد انداز میں آکشن میں شریک ہوں گے ،سی او او پی سی بی سمیر احمد سید کا جناح کنونشن سنٹر کا دورہ، سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے آکشن تقریب کے انتظامات پر بریفنگ دی
میٹنگ میں ڈائریکٹر میڈیا عامر میر، ڈائریکٹر کمرشل علی عدنان زیدی اور چیف فنانشل آفیسر پی سی بی جاوید مرتضٰی کی بھی شریک ہوئے
آکشن کی تقریب میں آنے والے بڈرز اور معزز مہمانوں کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا جائے گا
آکشن کی تقریب میں رائزنگ ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان شاہینز اور ہانگ کانگ سپر سکسز جیتنے والی پاکستان ٹیم کو بھی مدعو کیا گیا ہے
چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر دونوں چیمپئن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا جائے گا، کھلاڑیوں کو انعامات بھی دیے جائیں گے
دنیا بھر کے پی ایس ایل فینز رنگا رنگ تقریب پی سی بی کے یوٹیوب چینل، پی ٹی وی سپورٹس، اے سپورٹس اور جیو سپر پر لائیو دیکھ سکیں گے۔
