42.9 C
Islamabad

پاک فضائیہ دنیا میں کہیں بھی مسلح تصادم میں شریک نہیں:دفتر خارجہ

دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان طاہر اندرابی نے پاک فضائیہ کے دنیا میں کسی بھی مسلح تصادم میں شرکت کے امکان کو رد کردیا ہے۔ انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات کو بھی ”غیر ذمہ دارانہ“ قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ لگژمبرگ میں دیا گیا بیان بھارتی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کو پاکستان کو لیکچر دینے کی بجائے اپنے رویے کا جائزہ لینا چاہیے، اور اپنے اقدامات پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت عالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور اس کے الزامات اس کے امن دشمن اقدامات کو چھپا نہیں سکتے۔

طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاع سمیت متعدد شعبوں میں تعاون موجود ہے اور پاکستان ایران کے خلاف کسی بھی بیرونی جارحیت کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بیرونی عناصر کی طرف سے طاقت کے استعمال کے بھی مخالف ہے اور افغان طالبان رجیم سے قابل تصدیق تحریری یقین دہانی کی ضرورت ہے تاکہ افغان سرزمین دہشت گردی میں استعمال نہ ہو اور پاک افغان تعلقات کی نئی بنیاد رکھی جا سکے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین