تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قافلہ تین روزہ دورے پر اسلام آباد سے لاہور کیلئے روانہ ہو گیا
تفصیلات کے مطابق تحریک کا قافلہ بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور پہنچے گا، جہاں مختلف مقامات پر کارکنوں اور حامیوں کی جانب سے استقبال کیا جائے گا۔ دورے کا مقصد اسٹریٹ موبلائزیشن اور آئین کی بالادستی کے لیے عوامی رابطہ مہم قرار دیا جا رہا ہے
تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی قیادت میں روانہ ہونے والے قافلے میں سینئر نائب صدر علامہ راجہ ناصر عباس،اسد قیصر سمیت دیگر قیادت شامل ہے
محمود خان اچکزئی کی قیادت میں تقریباً 70 گاڑیوں کا قافلہ لاہور کی جانب روانہ ہوا۔
پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے قافلے کا پہلا بڑا استقبال جہلم میں کیا جائے گا، جبکہ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا قافلہ لاہور پہنچے گا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بھی لاہور آ رہی ہے
روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ وہ نہ کسی کو فتح کرنے، نہ گالیاں دینے اور نہ ہی پتھر مارنے نکلے ہیں بلکہ آئین بچانے اور ظلم کے خاتمے کے لیے نکلے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جو بھی پاکستان میں آئین کی حکمرانی اور امن چاہتا ہے وہ اس تحریک کا ساتھ دے
