42.9 C
Islamabad

قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے حوالے سے زیروٹالرنس پالیسی ہے:فیلڈ مارشل

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز  فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا ہیے کہ  قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، خودمختاری  اور علاقائی سالمیت کا تحفظ پاک فوج کا اولین مشن ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لاہور گیریڑن کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے فارمیشن کے زیر اہتمام تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا، فیلڈ مارشل نے مستقبل کی جنگوں کے حوالے سے تیاریوں اور جدت اپنانے پر زور دیا اور جوانوں کو فراہم کردہ کھیلوں اور تفریحی سہولتوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے سی ایم ایچ لاہور میں ہائی کیئر سینٹر کا بھی دورہ کیا، فیلڈ مارشل نے طبی عملے اور انتظامیہ کی خدمات کی تعریف کی۔لاہور گیریثرن میں افسران سے خطاب میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، پاک فوج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ پاک فوج کا اولین مشن ہے۔فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور داخلی استحکام کے تحفظ کے لیے ثابت قدم ہیں۔ افواج اعلیٰ معیار، نظم و ضبط اور بے لوث قومی خدمت کو فروغ دے رہی ہیں۔چیف آف ڈیفنس فورسز کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، جوانوں کی جسمانی فٹنس اور مورال ہماری ترجیح ہے

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین