26.6 C
Islamabad

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر میسی ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی کا کہنا ہے کہ فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کوچ بننے کے بجائے کسی کلب کی ملکیت حاصل کرنا زیادہ پسند کریں گے

انہوں نے کہا کہ وہ خود کو کوچ کے کردار میں نہیں دیکھتے بلکہ کلب مینجمنٹ اور اسے ترقی دینے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں

میسی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اگر انہیں مختلف آپشنز میں سے انتخاب کرنا پڑا تو وہ کلب اونر بننا پسند کریں گے۔ وہ اپنا کلب بنانا چاہتے ہیں، جسے نچلی سطح سے شروع کر کے آگے بڑھایا جائے اور نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع دیے جائیں تاکہ وہ ایک مضبوط اور اہم کلب کی شکل اختیار کر سکے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین