42.9 C
Islamabad

علی امین گنڈا پورکو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا اور پولیس کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو گرفتار کرکے فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے۔عدالتی فیصلے کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف دفعہ 87 کے تحت اشتہار چسپاں کر دیا گیا ہے اور پولیس نے اشتہاری کارروائی کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی۔سیشن کورٹ کا فیصلے میں کہنا تھا کہ عدالت کو صورتحال کے پیش نظر معلوم ہوتا ہے ملزم روپوش ہوچکا ہے، اس لئے عدالت ملزم کو اشتہاری قرار دیتی ہے۔علی امین گنڈاپور کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرتے ہوئے عدالت نے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور حکم دیا کہ ملزم کو اشتہاریوں کی فہرست میں ڈالا جائے تاکہ گرفتار کیا جا سکے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین