42.9 C
Islamabad

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

اسلام آباد

 

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اشتہار جاری کرنے کی ہدایت کر دی ۔ سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی تاہم ان کے خلاف اشتہاری کارروائی تاحال مکمل نہ ہو سکی۔دورانِ سماعت علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ ان کی مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کے لیے آج ملک کے مؤقر اخبارات میں اشتہارات شائع کیے جائیں تاکہ قانون کے مطابق کارروائی کو مکمل کیا جا سکے۔عدالتی احکامات میں کہا گیا کہ ملزم کی جانب سے بار بار عدم حاضری عدالتی عمل میں رکاوٹ کے مترادف ہے، جس کے پیش نظر قانون کے تقاضوں کے مطابق اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو اسلام آباد میں شراب اور اسلحہ برآمدگی کے الزام کے تحت مقدمہ درج ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت 7 جنوری کو مقرر کی گئی

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین