42.9 C
Islamabad

ٹین پن باولنگ چمپین شپ سے پاک چائینہ تعلقات مستحکم ہونگے ،چینگ پینگ

اسلام آباد

 

 

پاکستان میں چینی سفارت خانے کے اسپورٹس اینڈ کلچر اتاشی، مسٹر چینگ پینگ نے کہا ہے کہ پاک چائنہ فرینڈ شپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ سے دونوں ملکوں کے درمیان مزید تعلقات مستحکم ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاک چائنہ فرینڈ شپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے وینیو لیزر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ ایف سیون مزکر، اسلام آباد کے دورے کے دوران کیا۔ اس موقع پر چینی سفارت خانے کے دیگر آفیشل مسٹر ژانگ اور پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن بھی موجود تھے۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے چینی سفارت خانے کے اسپورٹس اینڈ کلچر اتاشی، مسٹر چینگ پینگ کو پاک چائنہ فرینڈ شپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے انتظامات کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ پاک چائنہ فرینڈ شپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ اور 18ویں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 24 سے 30 جنوری تک کھیلی جائے گی۔ جس میں ملک بھر سے بائولر حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ کی رنگارنگ تقریبات پاک چین دوستی کی 75 ویں سالگرہ کی تقریبات کا حصہ ہوں گی اور اس تقریب میں گلوکار، موسیقار اور اداکار اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اعجاز الرحمن نے کہا کہ ملاقات کا مقصد دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور دونوں ممالک میں باؤلنگ کو کھیل فروغ دینا ہے۔آخر پر چینی سفارت خانے کے اسپورٹس اینڈ کلچر اتاشی، مسٹر چینگ پینگ نے پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کو پاک چائنہ فرینڈ شپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کی منصوبہ بندی تیار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین