26.6 C
Islamabad

دہشت گردی کے الزامات وینزویلا کے صدر کو آج عدالت پیش کیا جائے گا

وینزویلا کےصدر نکولس مادورو کو آج مین ہیٹن کی وفاقی عدالت پیش کیا جائے گا۔

 

امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کےصدر نکولس مادورو پر منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلے گا۔وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو اتوار کے روز امریکا لانے کے بعد نیویارک کی ایک جیل منتقل کردیا گیا تھا، نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو ہفتے کے روز وینزویلا میں امریکی فوجی آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔دوسری جانب مادورو کی گرفتاری کے خلاف بروکلین حراستی مرکز کے باہر شہریوں نے احتجاج ریکارڈ کروایا، مظاہرین نے وینزویلا کی سرزمین سے ہاتھ ہٹانے، امریکا کی وینزویلا میں مداخلت کیخلاف اور آزادی کے حق میں شدید نعرے بازی کی

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین