42.9 C
Islamabad

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا 4 ٹن دھماکہ خیز مواد پولیس نے پکڑ لیا

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، سکیورٹی اداروں نے شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔سکیورٹی حکام کے مطابق بلدیہ رئیس گوٹھ میں کارروائی کے دوران 4 ٹن سے زائد دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔سکیورٹی حکام نےگیس سلینڈرز اور منی ٹرک بھی تحویل میں لے لیا ہے۔سکیورٹی حکام کے مطابق کارروائی زیرحراست دہشت گردوں کی نشاندہی پرکی گئی۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہےکہ ٹرک میں دھماکا خیزمواد بھرکر آئی آئی چندریگر روڈ پر دہشت گردی کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

سکیورٹی حکام کے مطابق برآمد شدہ بارودی مواد کو بم ڈسپوزل اسکوڈ نے ناکارہ بنادیا ہے، دھماکا خیز مواد ڈرموں میں بھرکر شہر میں منتقل کیا گیا تھا۔ 60 ڈرم اور 5 گیس سلینڈرز قبضے میں لیے گئے ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین