39.2 C
Islamabad

موجودہ سیاسی بحران کا حل عمران کے بغیر ممکن نہیں شیخ وقاص

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے ملک کے 5 بڑوں کے مل بیٹھنے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی تجویز رانا ثنا اللہ کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے تاہم موجودہ سیاسی بحران کا حل عمران خان کے بغیر ممکن نہیں۔

گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کی جانب سے ملک کے 5 بڑوں کے مل بیٹھنے کا بیان سامنے آیا تھا تاہم جمعے کو اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بڑوں کے مل بیٹھنے کی تجویز رانا ثنا اللہ کی ذاتی رائے ہے، وہ رائے دینے کا حق رکھتے ہیں اور اس سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بغیر موجودہ حالات کا کوئی حل نہیں نکل سکتا اور رانا ثنا اللہ کو یہ بات بھی سمجھنی چاہیے کہ عمران خان مینڈیٹ چوروں کے ساتھ کسی صورت نہیں بیٹھیں گے۔ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اگر رانا ثنا اللہ مفاہمت کی بات کرتے ہیں تو انہیں آئین کی بحالی اور عدلیہ کو مکمل آزادی دینے کی بات کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حقیقی مفاہمت اسی صورت ممکن ہے جب آئینی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین