34.4 C
Islamabad

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب دونوں ایک روشن، پرامید اور مضبوط مستقبل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات حالیہ مہینوں میں مزید وسعت اختیار کر چکے ہیں اور آئندہ دنوں میں تعاون کے نئے مواقع سامنے آئیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں محمد بن سلمان سے گفتگو کو نہایت خوشگوار اور دوستانہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اس رابطے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیراعظم کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ دونوں ممالک نہ صرف قریبی دوست ہیں بلکہ ایک دوسرے کے مشکل وقت میں بھی ساتھ کھڑے رہے ہیں۔وزیراعظم نے بتایا کہ گفتگو کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امت مسلمہ کے اندر اتحاد و یکجہتی ناگزیر ہے اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے۔وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن اور استحکام کے لیے کوششوں کا حامی رہا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔وزیراعظم کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے آئندہ سال پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے ارادے کا بھی اظہار کیا، جسے دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس دورے سے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین